منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نوجوان اپنی شخصیت سے مطمئن ہونا سیکھیں : ودیا بالن کا پیغام

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے ہمیشہ ہی اپنے انٹرویوز کے دوران نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی شخصیت سے مطمئن ہونا سیکھیں اور اس ہی میں خوش رہے اور دوسروں کو خوش کرنے کی خاطر خود کو تبدیل نہ کریں۔اداکارہ نے ہمیشہ ہی ان تمام افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دوسروں کی شخصیت کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ ایسے ہی کئی اور اہم سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھائی۔

ودیا بالن کو خود بھی ان کے وزن پر کئی مرتبہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اس ہی حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ اپنے زندگی کے ایک دور میں وہ خود بھی اپنے آپ کو پسند نہیں کرتی تھی۔ودیا بالن اس وقت اپنی فلم’ ’مشن مونگل‘ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار کام کرتے نظر آئیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں ودیا بالن کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا ایک حصہ تھا، جب میں اپنے ساتھ ایک جنگ لڑ رہی تھی، مجھے اپنے جسم سے نفرت تھی، غصہ آتا تھا، میں چاہتی تھی یہ تبدیل ہوجائے، کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں تبدیل ہوجاؤں گی تو ہر کوئی مجھے پسند کرے گا، مجھ سے پیار کرے گا، لیکن جب میں نے اپنا وزن کافی کم بھی کرلیا تب بھی مجھے اندازہ ہوا کہ ہر کوئی اس وقت بھی مجھے پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے ایسا سوچنا کہ سب آپ کو پسند کریں بالکل بے مقصد ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں، میں خود کو پسند کرنے لگی اور میں جیسی ہوں میں نے ویسے ہی خود کو قبول کیا، اب میں زیادہ خوش ہوں، مجھے خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے، میں نے خود کو سب سے بڑا تحفہ یہی دیا ہے کہ اب میں دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتی۔ودیا کے مطابق انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہمیشہ وزن کے حوالے سے ہی کیوں بات کرتے رہتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایونٹس میں جاتی ہوں وہاں یہی باتیں ہورہی ہوتی ہیں، ارے تم نے اتنا وزن کم کرلیا، یا تم نے وزن بڑھا لیا، تم کونسی ڈائیٹنگ کررہی ہوں، کونسی ورزش کرتی ہوں، اور مجھے یہی احساس ہوتا ہے کہ لوگ کتنی آسانی سے دوسروں کے جسم کے حوالے سے بات کرلیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…