ممبئی(این این آئی) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکاراؤں نے خود کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کیساتھ بالی ووڈ میں زیادتی ہوئی ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ
اپنی زندگی کی کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سے ان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی ہراسانی جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں می ٹو مہم کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا جب اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔