سونو نگھم نے حالیہ صورتحال میں جشن منانے والے بھارتیوں کو شرمندہ کر دیا

2  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی (آن لائن)گذشتہ روز بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان سے رہا کر دیا گیا۔بھارت اپنی شکست تسلیم کرنے کی بجائے اس پر جشن منا رہا ہے لیکن سونو نگھم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر جشن منانے والوں کو شرمندہ کر دیا۔اسی حوالے سے بھارتی کے معروف گلوکار سونو نگھم کا کہنا ہے کہ ہمارے دیس بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔میں کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کرتا۔

چاہے لوگ کچھ بھی کہیں تو میں جنگ کرنے کی حمایت بلکل بھی نہیں کروں گا۔،لیکن اب جو حالات چل رہے ہیں تو اس صورت میں ملک جو بھی کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔سونو نگھم نے مزید کہا کہ میں ایک بات کہوں گا تم لوگوں کو کہ پٹاخے بجانا نہ شروع کر دیا کرو،ابھی پہلی بار کچھ ہوا ہے یا نہیں اور تم لوگوں نے پٹاخے بجانا شروع کر دئیے ہیں اور انڈیا انڈیا کے نعرے لگانا شروع کر دئیے ہیں۔بھارت میں لوگ طرح طرح کے ٹویٹس کر کے پاکستانیوں کو چڑھا رہے ہیں لیکن اگر آپ چڑھاؤ گے تو پھر وہ بھی چڑھ کر آئیں گے۔کیونکہ پھر وہ لوگ غصے میں آکر اپنے ملک میں “شیم شیم” کے نعرے لگائیں گے تو مجبورا ان کو بھی ہم پر حملہ کرنا پڑے گا تو اس لیے جشن منانے کا کوئی تک نہیں بنتا۔سونو نگھم نے مزید کہا کہ بھارت پہلی گیند مارتے ہی کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے ہیں۔یہ بھارت کی بہت احمقانہ بات ہے ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے۔ٹی وی پر جو بھی چل رہا ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔کسی کی موت پر جشن نہیں منانا چاہئیے چاہے وہ ہمارے ملک کے ہوں یا کسی اور کے پر ہیں تو کسی کے بچے نہ اس لیے انڈیا کو اس تمام صورتحال میں مہذب لوگوں کی طرح برتا کرنا چاہئیے،سونو نگم نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ذمہ دار میڈیا کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے پاس نہیں ہے۔انہوں نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو بھی سراہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…