منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

وینس بینالے‘ شو میں پہلی بار پاکستانی آرٹسٹ نازیہ خان شامل شرکت کریں گی

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)دنیا بھر میں آرٹ کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے ’وینس بینالے‘ شو میں پہلی بار پاکستانی آرٹسٹ شامل شرکت کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق وینس بینالے کے آرٹ میلے کو دنیا بھر میں منفرد اہمیت حاصل ہے جس میں کئی ممالک کے آرٹسٹ اپنے فن پاروں کی نمائش کرتے ہیں۔وینس بینالے کی 58 سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراچی اور لندن میں کام کرنیوالی پاکستانی آرٹسٹ نازیہ خان وینس بینالے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔شو میں نازیہ خان ’منوہڑا فیلڈ نوٹس‘ نامی اپنا منصوبہ نمائش کیلئے پیش کریں گی جس میں منوہڑا کیساتھ کراچی کی زندگی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔وینس بینالے کا 58 واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ رواں برس 11 مئی سے شروع ہوگا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…