منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

امن کوکمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان شوبزانڈسٹری پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کوتیار

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ملک پاکستان پوری امت مسلمہ کا ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے عظیم ملک ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہم اس کے وارث ہیں۔ پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے مودی اور اس کے حواری سن لیں۔ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ملک کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری فنکاروں،گلوکاروں،شاعروں،پروڈیوسروں نے مشترکہ طورپر کرتے ہوئے کیا،اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پوری قوم ایک پیج پر ہے،پاکستان کی امن پسندی کوکمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ہوگی،اداکارہ وٹی وی ہوسٹ ماہ نورنے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لئے شوبزانڈسٹری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ہماری بہادرافواج کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ پروڈیوسر،رائٹرباؤ اصغرعلی نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے پاکستانی عوام چپہ چپہ کا دفاع کرنے کے لئے اگلے مورچوں پر پاک افواج کے شانہ بشانہ ہونگے،معروف شاعر،کالم نگارایم اے تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے ہماری پرامن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہماری فوج جذبہ الوطنی اور طاقت ایمانی سے سرشار ہے،شوبزکی دیگرشخصیات افشاں زیبی،ثناء نور،غزل شاہ،عابدہ بیگ ،ڈاکٹراجمل ملک ،شاہدخان،وفا چودھری،افضل ماہی،فرح دیبا،بندیا،انمول پرنس،چاندنی ملک،امانت راہی،استادارشاداحمدانصاری ودیگرنے کہا کہ دشمن بھول میں نہ رہے ،ہم بھارت کا نام صفحہ ہستی سے مٹادیں گے ،انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لئے ہماری تاریخ سنہری ہے۔ ہمارے فوجی جوان ہمیشہ شہادت کے جذبے سے سرشار ملک کی حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…