پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آسکر ایوارڈ جیتنے کے ساتھ لیڈی گاگا نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گانے ’شیلو‘ کو رواں سال منعقد ہوئی 91ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ دیا گیاتھا۔یہ گانا لیڈی گاگا کی زندگی پر بننے والی فلم’’اے سٹار اِز بارن‘‘ کا ہے۔

اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے ساتھ ہی لیڈی گاگا ایک ہی سال میں آسکر، گولڈن گلوب، بافٹا اور گریمی ایواڈ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔لیڈی گاگا نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر سے ناظرین کا دل بھی جیت لیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اصل بات جیتنا نہیں بلکہ کبھی ہار نہ ماننا ہے، اگر آپ ایک خواب رکھتے ہیں تو اس کو پورا کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں۔لیڈی گاگا آسکرز کے ریڈ کارپٹ سے لے کر مرکزی تقریب تک چھائی رہیں‘ اس تقریب کے دوران انہوں نے اداکار بریڈ لی کوپر کے ساتھ شاندار پرفارمنس بھی دی۔ان کی پرفارمنس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایسا خیال ظاہر کیا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔لیڈی گاگا آسکرز کی تقریب میں سیاہ رنگ کے جوڑے میں نظر آئیں جبکہ ان کی جیولری بھی آسکر2019 میں مرکز نگاہ رہی۔ انہوں نے جیولری کے مشہور برانڈ ٹفنی کا ہار پہن رکھا تھا جو کہ اس سے قبل 1961 میں مشہور برطانوی اداکارہ آڈرے ہیپ پرن نے زیب تن کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…