نیویارک(این این آئی)حال ہی میں ہالی ووڈ گلو کارہ بے بی ریکسا کی جانب سے نامناسب مواد شیئر کیے جانے پر انہیں ان کے والد نے سخت ڈانٹ پلاتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ ایسا فحش مواد شیئر کرنا بند کردیں جس کے باعث ان سمیت لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے ۔
ہولی وڈ لائف کے مطابق بے بی ریکسا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے والد کی جانب سے بھیجے گئے میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ان کے والد ان سے فحش مواد کو شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں پڑھا جاسکتا ہے کہ ان کے والد بیٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی نیم عریاں تصاویر، ویڈیوز اور فحش الفاظ پر مشتمل پوسٹوں پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔بے بی ریکسا کے والد نے اپنی بیٹی کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو لوگوں کے سامنے انہیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔گلوکارہ کے والد نے اپنی بیٹی کی جانب سے شیئر کیے گئے تمام مواد کو پورنوگرافی کا پھیلاؤ قرار دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے مواد کی تشہیر کرنا بند کردیں۔ہولی وڈ لائف کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بے بی ریکسا کے والد نے انہیں نازیبا اور فحش مواد شیئر کرنے سے روکا ہو، وہ پہلے بھی انہیں ایسے مواد پر ہدایت کرتے آئے ہیں۔بے بی ریکسا بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے یہ کہ چکی ہیں کہ ان کے والد ان سے نفرت کرتے ہیں اور حیرت ہے کہ وہ ابھی تک ان کے والد ہیں۔خیال رہے کہ 29 سالہ بے بی ریکسا نے 2013 سے گلوکاری کی شروعات کی اور اب تک متعدد مشہور گانے دے چکی ہیں۔ وہ موسیقی کے حوالے سے معتبر ترین گریمی ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔