بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ‘اداکارہ سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فلموں کی مشہور اور چلبلی اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ،پولیس نے اداکارہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی اور

پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارم نہ کرنے کے جرم میں سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔مدعی مقدمہ کے مطابق سوناکشی سنہا نے گذشتہ سال ستمبر میں اس سے شو میں پرفارم کرنے کے لئے 37 لاکھ روپے لئے ،اس نے پروگرام کی بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل کیں جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تاہم وہ اس کے شو میں شریک ہی نہیں ہوئی جبکہ اداکارہ پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر بھی ٹال مٹول کرتی رہی ۔مذکورہ شخص نے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس سے رابطہ کیا تاہم پولیس بھی کارروائی کرنے سے انکاری ہوئی تو مذکورہ شخص نے پولیس اور سوناکشی سنہا کے رویے کے خلاف زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…