جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سائبر کرائمز کی ماہر پولیس افسر ’’مس جرمنی‘‘ بن گئی

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

فرینکفرٹ(این این آئی) رواں برس ’’مس جرمنی‘‘ کے ٹائٹل سے 28 سالہ خاتون کو نوازا گیا جو ایک پولیس افسر ہیں اور انٹرنیٹ پر کئے جانے والے جرائم کی ماہر تفتیش کار ہیں۔ نادین بیئرنیز کو ایک روز قبل ’’مس جرمنی‘‘ کے ٹائٹل کی حق دار قرار دیا گیا۔سب سے طویل عرصے سے چلے آ رہے جرمنی کے اس مقابلہ حسن کا فائنل جرمنی اور فرانس کی سرحد کے قریب واقع شہر رسٹ کے یورپا پارک میں ہوا، ٹائٹل جیتنے کا خواب سچ کرنے والی نادین بیئرنیز پولیس اہلکار ہیں اورسائبر

کرائمز کی ماہرتفتیش کار ہیں ،ان کا تعلق جرمن ریاست سیکسنی کے شہر ڈریسڈن سے ہے البتہ وہ سٹٹ گارٹ میں تعینات ہیں۔نادین بیئرنیز سائیکل چلانے اور ورزش کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد ایک سال کیلئے چھٹی کی درخواست دیں گی تاکہ وہ اس دوران ’’مس جرمنی‘‘ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا پچھلے دس سال سے ایک پولیس افسر ہوں اور مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں نے غلط فیلڈ اختیار کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…