منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنی لیون نے جونیئر انجینئر کے امتحان میں ساڑھے 98 فیصد نمبر لے کر پورے بھارت کو حیران پریشان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں جونیئر انجینئر کی سیٹ کیلئے ہونے والے امتحان میں سنی لیون نے ٹاپ کیا ہے۔ میرٹ لسٹ میں انہوں نے ساڑھے 98 فیصد نمبر لے کر پورے بھارت کو حیران پریشان کردیا۔ بھارتی ریاست بہار کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جونیئر انجینئر کی

میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔ بہار میں جونیئر انجینئر کی 214 نشستوں کیلئے 17 ہزار 911 امیدواروں نے درخواستیں دیں ۔ ان میں سے 642 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کو انٹرویو کے بعد منتخب کیا جائے گا۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق جونیئر انجینئر کی پوسٹ کیلئے سنی لیون ولد لیونا لیون نے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے 73 اعشاریہ 50 فیصد نمبر اپنی تعلیمی قابلیت اور 25 نمبر 5 سالہ تجربے کی بنیاد پر حاصل کیے ہیں۔سنی لیون کے ٹاپ کرنے کی بات جب عوام کے سامنے آئی تو پورے بھارت میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہار کے جوائنٹ سیکرٹری اشوک کمار نے واضح کیا کہ یہ اداکارہ سنی لیون نہیں ہیں بلکہ کسی امیدوار نے جعلسازی کے ذریعے ان کا نام اور تصویر استعمال کی ہے۔سنی لیون کے نام اور تصویر کے غلط استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہار کی جانب سے جعلسازی کرنے والے امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…