اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

معروف بالی ووڈ اداکارہ نے 48 سال کی عمر میں منگنی کر ڈالی ۔۔ مگر یہ کون ہیں ؟ اور کس سے رشتہ جوڑا؟ نام جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی) اداکار کبیر بیدی کی بیٹی سابق بولڈ بولی وڈ اداکارہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی ختم ہونے کے 16 سال بعد اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔خیال رہے کہ پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا۔

اور وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبول رہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 48 سالہ پوجا بیدی نے پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے 16 سال بعد ایسے دن پر منگنی کی جس دن پر ان کی طلاق ہوئی تھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پوجا بیدی نے دیرینہ دوست مانک کنٹریکٹر سے منگنی کرلی۔اداکارہ نے رواں ماہ 14 فروری کو عالمی یوم محبت پر منگنی کی تھی اور رواں برس کے اختتام تک شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔پوجا بیدی اور مانک کنٹریکٹر نے بتایا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ وجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، انہو?ں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی،پوجا بیدی 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ شوبز سے دور ہیں۔پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی۔پوجا بیدی کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…