پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

طویل ناراضی کے بعد سنیل گروور کی کپل شرما شو میں واپسی

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما اور سنیل گروور میں جاری کشیدگی ختم ہوگئی اور اب سنیل گروور ایک بار پھر سے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں نظر آئیں گے۔بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے

کپل شرما کے شو میں سنیل گروور ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کررہے تھے تاہم دونوں کے درمیان اَن بن ہونے کے سبب شو کو بند کردیا گیا تھا۔تعلقات میں کشیدگی کے بعد سنیل گروور نے اپنا ذاتی شو کرنا شروع کردیا تھا تاہم کپل کی جانب سے ’دی کپل شرما‘ شو شروع کرنے کے بعد سنیل گروور کے شو کی مقبولیت میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔ اب طویل عرصے بعد جاری رہنے والی لڑائی ختم ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور بہت جلد کپل شرما شو میں نظر آئیں گے لیکن اس بار وہ ڈاکٹر گلاٹی کے کردار کے بجائے بطور مہمان شریک ہوں گے کیوں کہ سنیل گروور فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کے ہمراہ شو میں شرکت کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ کپل اور سنیل کے درمیان جنگ کو کم کرنے میں سلمان خان فلم بھارت کی تشہیر کو آڑ بنا کر دونوں میں دوستی قائم کرانا چاہ رہے ہیں۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…