پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی فنکار پیسوں کی خاطر سیاسی پروپیگنڈا کرنے کو تیار

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)اس میں کوئی شک نہیں کہ آرٹسٹ یا عوام میں مقبول دیگر شعبوں کے افراد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔کایلی جینر سے لے کر کم کارڈشین اور پریانکا چوپڑا سے لے کر دپیکا پڈوکون تک شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے برانڈز کی تشہیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔تاہم کچھ بولی وڈ کی کچھ ایسی شخصیات بھی ہیں جو کمائی کی خاطر

سوشل میڈیا پر سیاسی مہم چلانے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔جی ہاں، ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کم سے کم 3 درجن بولی وڈ شخصیات پیسوں کی خاطر سیاسی پروپیگنڈا چلانے پر تیار ہوگئیں۔کوبرا پوسٹ نامی ویب سائٹ کی جانب سے چند ماہ تک کی جانے والی تفتیش کے دوران جیکی شروف سے لے کر وویک اوبرائے اور ماہیما چوہدری سے لے کر امیشا پٹیل تک کئی اداکار پیسوں کی خاطر اپنی سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے راضی ہوگئے۔ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی اس طویل تفتیش کی ویڈیوز میں اداکاروں کو پیسوں کی خاطر سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ان ویڈیوز میں ویب سائٹ کے نمائندے شوبز شخصیات سے کسی سیاسی جماعت کے ایجنٹ بن کر ملے تھے۔ویب سائٹ کے نمائندوں اور شوبز شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ خفیہ طور پر کی گئی تھی۔ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں ماہیما چوہدری، جیکی شروف، وویک اوبرائے، امیشا پٹیل، شکتی کپور اور سونو سود سمیت دیگر شخصیات کو پیسوں کی خاطر سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈا یا مہم چلانے کے لیے راضی ہوتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے نمائندے سیاسی ایجنٹ بن کر شوبز شخصیات کو اپنی جماعت کے حق میں مہم چلانے کے لیے کہتے ہیں

اور بدلے میں انہیں بھاری رقم کی پیش کش کرتے ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی شوبز شخصیات پیسوں کی خاطر سیاسی پروپیگنڈا یا مہم چلانے کے لیے نہ صرف تیار ہوگئیں بلکہ انہوں نے اس مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کے لیے کچھ مشورے بھی پیش کیے۔مجموعی طور پر ویب سائٹ نے 36 شوبز شخصیات کو خفیہ طور پر سیاسی مہم چلانے کے لیے پیش کش کی، جس میں سے زیادہ تر شخصیات یہ سب کچھ کرنے کے لیے تیار

ہوگئیں۔تاہم اداکارہ ودیا بالن، ارشد وارثی اور رضا مراد جیسے اداکاروں نے سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈا چلانے سے انکار کیا۔خیال رہے کہ بولی وڈ کی کئی شخصیات سیاست میں دلچسپی بھی رکھتی ہیں جب کہ رواں برس بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی کئی شخصیات کو انتخابی اکھاڑے میں اتارے جانے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ماضی میں امیتابھ بچن، سنیل دت، گووندا اور شتروگن سنہا جیسے اداکار بھی سیاست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…