جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کوئی بھی ہراساں کرنیوالے افراد کیخلاف بات نہیں کرتا : اداکارہ ایمان سلیمان

datetime 22  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)معروف ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے افراد اور عوام کی سوچ کو قدرے ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا۔ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کسی واقعے کا

ذکر کیے بغیر سماج اور شوبز انڈسٹری کی خاموشی پر بات کی اور لوگوں کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ کوئی بھی طاقتور کیخلاف آواز بلند نہیں کرتا۔ماڈل و اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس کا حصہ بننے والی شخصیات ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آتیں۔ایمان سلیمان نے اپنے سمیت عام افراد کو بھی غلط لوگوں کے خلاف آواز بلند نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم سب کی خاموشی ہی ظالموں کو ہمت بخشتی ہے۔ایمان سلیمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں کسی بھی طاقتور کا احتساب ممکن نہیں، کیوں کہ ہم سے زیادہ تر افراد غلط کام کرنے والے افراد کے خلاف آواز ہی نہیں اٹھاتے۔ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنا آتا ہے تو ہم میں سے زیادہ تر افراد اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ اس واقعے میں کون صحیح ہے کون غلط؟ایمان سلیمان کے مطابق عوام کی جانب سے طاقتور اور ظالم کے خلاف کھل کر بات نہ کرنے کے باعث ہی وہ ظالم شخص مزید طاقتور بن جاتا ہے اور اسی طرح ہم سب غلط روایت کو معاشرے میں مضبوط کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ایمان سلیمان نے اپنی پوری پوسٹ میں کسی بھی واقعے اور کسی بھی شخص کا نام لیے بغیر شوبز انڈسٹری پر بھی کڑی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کوئی بھی غلط شخص کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…