لاس اینجلس (این این آئی) ہالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق ہو گئی۔ لیڈی گاگا نے 19 اکتوبر 2018 کو خود سے 17 سال بڑے اور ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے خاموشی سے منگنی کرلی تھی۔اگرچہ ان دونوں کی مگنی کی خبریں بھی کئی ماہ سے گردش میں رہیں تاہم اکتوبر میں گلوکارہ نے پہلی بار خود اعتراف کیا کہ انہوں نے کرسٹیئن کرنیو سے منگنی کرلی ہے۔لیڈی گاگا کی کرسٹن کیرینو کے ساتھ دوستی دو سال قائم رہی تاہم اختلافات کے باعث علیحدگی پر منتج ہوئی۔ذرائع ابلاغ کے
مطابق گلوکارہ لیڈی گاگا کے نمائندے نے ان کے منگیتر کرسٹن کیرینو کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی۔ ان کا اس خبر کی تصد یق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ رشتوں کا ختم ہونا قائم رہنے سے بہتر ہوتا ہے۔ قبل ازیں لیڈی گاگا سابق منگیتر کرسٹن کو اپنی زندگی کے اہم حصے کے طور پر متعارف کروایا کرتی تھیں۔واضح رہے کہ لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں کرسٹن کیرینو کی شرکت نہ کرنے پر سامنے آئیں جس کی تصدیق فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’ کی اداکارہ کے نمائندے نے کی ہے۔