جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

نازیہ خان : پہلی بار وینس بینالے شو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

روم (این این آئی)آرٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھنے والے ’وینس بینالے‘ شو میں پہلی بار ایک پاکستانی آرٹسٹ شامل ہوں گی۔وینس بینالے کا 58 واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ رواں برس 11 مئی سے شروع ہوگا جو 24 تک جاری رہے گا۔وینس بینالے کے آرٹ میلے کو دنیا بھر میں

منفرد اہمیت حاصل ہے، جس میں کئی ممالک کے آرٹسٹ اپنے فن پاروں کی نمائش کرتے ہیں۔وینس بینالے کی 58 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس میں باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔اٹلی کی اخبار ’دی آرٹ نیوز پیپرز‘ کے مطابق کراچی اور لندن میں کام کرنے والی پاکستانی آرٹسٹ نازیہ خان وینس بینالے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔رپورٹ کے مطابق نازیہ کان ’وینس بینالے‘ میں ’منوہڑا فیلڈ نوٹس‘ نامی اپنے منصوبے کی نمائش کریں گی۔نازیہ خان نے اپنے اس آرٹ منصوبے میں نہ صرف منوہڑا کے ساحل بلکہ کراچی کی زندگی کو بھی فوکس کیا ہے۔خیال رہے کہ نازیہ خان اس وقت کراچی یونیورسٹی کے وڑوئل اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں سینیئر ایڈوائزر اور انڈس ویلے آف اسکول اینڈ آرٹ کے بورڈ آف گورنر کی رکن بھی ہیں۔انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے رسکن اسکول آرٹ سے بی ایف اے کر رکھا ہے۔نازیہ خان نے کراچی اور لندن سمیت دیگر شہروں میں منعقد متعدد آرٹ میلوں میں اپنے کام کی نمائش کی ہے، تاہم وہ پہلی بار وینس بینالے میں اپنے منصوبے کو پیش کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…