جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

’’اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے‘‘ عمران خان کی حمایت پربھارتی آپے سے باہر ،علی ظفر کو سنگین دھمکی دے ڈالی

datetime 20  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلواما حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔راشی نامی صارف نے علی ظفر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب کبھی بھارت مت آنا۔اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔علی ظفر نے انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’ کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں 14 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی بر قرار رکھتے ہوئے عدم ثبوت کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…