جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ

datetime 19  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ برس نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی ہالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی۔جسٹن بیبر نے خاموشی سے شادی کرنے کا اعتراف شادی کرنے کے 2 ماہ بعد کیا تھا۔تاہم خفیہ شادی سے قبل دونوں نے منگنی کا اعلان واضح طور پر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات بھی آئیں کہ کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے فوری شادی کا اردہ ترک کرلیا۔لیکن پھر نومبر 2018 میں دونوں نے خفیہ شادی کرنے کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔لیکن شادی کے 140 دن کے بعد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔رواں ماہ فروری کے آغاز میں شوبز ویب سائٹ ’گوسپ کاپ‘ نے فیشن میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے طلاق کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق کی نوبت اس لیے آئی کیوں کہ اطلاعات ہیں کہ جسٹن بیبر نے شادی کے بعد خفیہ طور پر سابق گرل فرینڈ گلوکارہ سیلینا گومز سے ملاقاتیں کی تھیں۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ سیلینا گومز اور جسٹن بیبر کی خفیہ ملاقاتوں کے بعد نوبت طلاق تک پہنچی اور دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہونے کا امکان ہے۔تاہم اب جسٹن بیبر کی اہلیہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین نے بھی شادی کے بعد اپنے مسائل پر کھل کر بات کی ہے اور کم عمری کی شادی کو خطرناک قرار دیا ہے۔برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق ہیلی ہالڈ وین نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ووگ‘ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا۔ہیلی ہالڈ وین کی تصاویر آئندہ ماہ مارچ میں فیشن میگزین کی زینت بنیں گی۔

ماڈل نے اس دوران پہلی بار شادی اور اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اب ان کی زندگی میں کیا مشکلات ہیں اور ماضی میں ان کی زندگی کیسی تھی۔ہیلی ہالڈ وین نے کم عمری میں شادی کو خطرناک یا ڈراؤنہ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جلد شادی کرنے کا فیصلہ اچانک کیا۔ماڈل کا کہنا تھا کہ جسٹن بیبر سے ملتے ہیں انہیں ان سے محبت ہوگئی تھی اور ان سے ملاقات سے قبل انہوں نے کم عمری میں شادی کا فیصلہ بھی نہیں کیا تھا۔ہیلی ہالڈ وین کے مطابق ان کے خیال میں کم عمری میں شادی ان کے لیے ڈراؤنہ تجربہ ثابت ہوا، تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ہیلی ہالڈ وین نے جسٹن بیبر سے شادی کے بعد تعلقات میں کشیدگی پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے طلاق کی چہ مگوئیوں پر کوئی بات کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…