اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

رنویر اورعالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا باکس آفس پر شاندار آغاز

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ نے 2 روز میں 32.50 کروڑ کما لئے۔فلم بینوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ حلقوں نے بھی رنویر سنگھ کو باکس آفس کا نیا ’’کنگ ‘‘ قرار دے دیا۔ بالی وڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنویر سنگھ کی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر

ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ نے جہاں تنقید نگاروں کو داد و تحسین پر مجبور کردیا ہے وہیں فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادو شمار نے فلم کے سپر ہٹ ہونے کی نشاندہی کردی۔14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ’گلی بوائے‘ نے پہلے روز 19کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں برس کی بیسٹ اوپننگ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا جب کہ دوسرے روز فلم نے 13 کروڑ سے زائد باکس آفس پر کمائے۔دوسری جانب ڈائریکٹر زویا اختر کی نگرانی میں بنی اس فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنایا گیا ہے اور لاہور، کراچی و اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں فلم نے بہترین اوپننگ سے بزنس کا آغاز لیا ہے۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق باکس آفس پر رنویر سنگھ کا جادو بالکل اسی طرح سر چڑھ کر بول رہا ہے جیسا کسی زمانے میں شاہ رخ خان ، عامر خان اورسلمان خان کی فلموں کی ریلیز کے موقع پر ہوتا تھا۔واضح رہے پدماوت اور سمبا کے بعد’’ گلی بوائے‘‘ رنویر سنگھ کی مسلسل تیسری کامیاب فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…