منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مس یونیورس کے لباس پر تنازع : کاپی کئے گئے ڈیزائن پیش کرنے کا الزام

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)آسٹریلین نڑاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ کیتریونا گرے چند ماہ قبل ہی مس یونیورس 2018 منتخب ہوئی تھیں۔کیتریونا گرے مس یونیورس سے قبل مس فلپائن تھیں اور انہوں نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں کیتریونا گرے فلپائن میں

ایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔کیتریونا گرے کے والد اسکاٹش نڑاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ گزشتہ دنوں کیتریونا گرے امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے سالانہ فیشن فیسٹیول میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے معروف ڈیزائنر شیری ہل کی موسم بہار کی ملبوسات پیش کیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ مس یونیورس نے امریکا میں ہونے والے کسی فیشن ویک میں جلوے بکھیرے تھے، تاہم جلد ہی ان کی جانب سے فیشن ویک میں پیش کی گئی ملبوسات کے ڈیزائن پر تنازع سامنے آیا۔دراصل کیتریونا گرے نے بھارتی فیشن ہاؤس سبیا سچی کی ملبوسات کی طرز پر تیار کیے گئے لباس کو فیشن ویک میں متعارف کرایا، جس پر جلد ہی مس یونیورس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ انہوں نے کاپی کیے گئے ڈیزائن کی ملبوسات پیش کیں۔کیتریونا گرے کی جانب سے پیش کیا گیا لباس سبیا ساچی کی جانب سے 2016 میں پیش کیے گئے لباس جیسا تھا، جس وجہ سے ان پر کاپی کیے گئے ڈیزائن کو پیش کرنے کا الزام لگایا گیا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…