منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

اداکار شان کا جاوید اختر کو متنازع ٹویٹ پر کرارا جواب

datetime 17  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں جہاں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہورہے ہیں وہاں بالی وڈ کے فنکار بھی بیانات و الزام تراشیوں سے گریز نہیں کر رہے۔  بھارتی شاعر جاوید اختر نے پاکستان کا اپنا دورہ بھی معطل کردیا اور اپنے اس اقدام کو ٹویٹر پر کچھ اس انداز میں بیان کیا جاوید اختر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا لیکن اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے

ٹویٹ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کیفی اعظمی کی لکھی گئی نظم’’اور پھر کرشن نے ارجن سے کہا‘‘ کا حوالہ بھی تنقیدی انداز میں دیا تھا۔جاوید اختر کے اس ٹویٹر پیغام میں اداکارہ شان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا،دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے۔یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے۔شان شاہد نے مزید لکھا کہ 1947 سے 2019 تک اس سانحہ میں ہونے والے تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…