ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سونم کپور کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سولنکی رکھ لیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی

کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اْن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ذویا فیکٹر نامی ناول کی کہانی ذویا سنگھ سولنکی نامی راجپوت لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ اپنی نوکری کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے، خوش قسمتی سے یہ لڑکی پوری ٹیم کے لیے خوش بخت ثابت ہوتی ہے جوکہ بعد میں ایک کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ فوکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ابھیشیک شرما ہدایت کر رہے ہیں یہ فلم رواں سال 5 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…