بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کنگنا رناوٹ کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے وہ جلد ہی اپنی زندگی پر فلم بنانے کا کام شروع کردیں گی۔’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی یعنی

لکشمی بائی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا رناٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی لکھنے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔پنک ولا کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’منی کارنیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی لکھاری کاویا وجندرا نے انہیں اپنی زندگی پر فلم بنانے کا مشورہ دیا تھا۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ وہ کاویا وجندرا کے مشورے سے ڈر گئی تھیں، تاہم بعد ازاں وہ ان کی تجویز پر مان گئیں اور انہوں نے انہیں ہی فلم کی کہانی لکھنے کا ٹاسک دیدیا۔اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ خود ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور انہوں نے فلم کی کے کچھ ارکان کو بھی منتخب کرلیا ہے۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کی زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ کو دیکھا جائے گا۔اداکارہ نے فلم بننے سے قبل ہی اسے اپنے دل کے بہت قریب قرار دیا اور واضح کیا کہ فلم میں کسی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صرف اپنی تعریف نہیں کریں گی۔اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم میں ان کا کردار وہ خود ہی ادا کریں گی یا کوئی اداکارہ ان کے روپ میں پردے پر دکھائی دیں گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…