منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

معروف رئیلٹی اسٹار جلد کے تکلیف دہ عارضے کاشکار

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کم کردیشین معروف امریکی رئیلٹی اسٹار ہیں جن کو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔گزشتہ دنوں انہیں ایک برطانوی روزنامے کی رپورٹ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں بیڈ اسکن ڈے کا سامنا ہوا۔اس کے بعد رئیلٹی اسٹار نے ایک ٹوئیٹ میں جواب دیا یہ چنبل ہے۔ایک ہفتے بعد بھی کم کردیشین اپنے فالوروز کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ چنبل جلد پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوریز میں چند پوسٹس میں دکھایا کہ وہ کس طرح اپنے جلدی

عارضے پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک تصویر میں ان کے چہرے پر جگہ جگہ ایک ہربل کریم لگی ہوئی ہے جو وہ اس عارضے کے علاج کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ایک اور تصویر میں انہوں نے اپنی ٹانگوں پر سرخ نشانات دکھائے۔چنبل میں جلدی خلیات سرخ، پرت دار اور خارش والے دھبوں کی شکل میں جلد پر نمودار ہوتے ہیں، اس کا اب تک کوئی علاج نہیں ملا مگر اسے کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے۔رئیلٹی اسٹار کو جلدی عارضے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کو ان کے مداحوں نے سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…