لاہور(این این آئی) فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی سٹار اداکارہ صوبیہ خان نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ۔ اس حوالے سے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ نئے جوش جذبے کے ساتھ فلم ، ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں واپس آرہی ہوں تاہم ابھی تھیٹر کرنے کا ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پچھلے چارہ ماہ سے آسڑیلیا میں تفریح کیلئے گئی ہوئی تھیں جہاں میں نے آسڑیلیا کے
سیاحتی تاریخی مقامات دیکھنے کے ساتھ وہا ں کے پرفضا مقامات کی سیر بھی کی ۔ صوبیہ خان نے کہاکہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی تھی اوراب میں عنقریب ایک نئے جوش اورولولے کے ساتھ دوبارہ سے فلم ، ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا فن دکھانے واپس آرہی ہوں ۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فی الوقت میں اسٹیج ڈرامہ نہیں کروں گی مگر میں نے اسٹیج ڈرامے کو ابھی خیر آباد نہیں کیا ۔