سری دیوی کی اچانک موت کے بعد احساس ہوا زندگی مختصر ہے : مادھوری ڈکشٹ

14  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتایا ہے۔ناموربالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے میں اور سری دیوی آخری بار ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سالگرہ کی تقریب میں ملے تھے۔ سری دیوی تقریب میں اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اورخوشی کپور کے ساتھ آئی تھیں اور بہت خوش تھیں۔

اْس وقت کو یاد کرکے اس بات پر یقین کرنا آج بھی مشکل ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا کہ سری دیوی کی اچانک موت سے احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے لہٰذا اس کا ہر دن بھرپور انداز میں گزارنا چاہیے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہئے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اورسری دیوی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کی بہت بڑی حریف مانی جاتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت ختم ہوتی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…