جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عرفان خان صحت مند ہو کر پھر سے اداکاری کرنے کو تیار

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے

بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو وقتا بوقتا اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔گزشتہ برس اگست تک عرفان خان کی برطانیہ میں 6 کیموتھراپیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت لوٹیں گے۔اکتوبر 2018 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عرفان خان کی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وہ جلد ہی بھارت پہنچیں گے۔ اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ بھارت پہنچ چکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ساتھ ہی خبریں ہیں کہ وہ بالکل صحت مند ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ عرفان خان رواں ماہ 22 فروری سے ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عرفان خان برطانیہ سے بھارت منتقل ہوچکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…