بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان کی امیتابھ بچن سے’’بدلہ‘‘ لینے کی’’ دھمکی‘‘

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بالی وڈ بگ بی کو کیا گیا ٹویٹر پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں کنگ خان نے امیتابھ بچن کو ’’بدلہ‘‘ لینے کی دھمکی دی ہے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی ’’بچن سر میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں لہٰذا تیار رہیے گا۔‘‘ اس ٹوئٹ پر صارفین حیران پریشان رہ گئے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ کنگ خان کو امیتابھ سے بدلہ لینے کی ضرورت پڑ گئی۔ دوسری جانب بگ بی نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کا جواب اس طرح دیا

’’ارے بھائی شاہ رخ خان بدلہ لینے کا ٹائم تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا ٹائم ہے۔دراصل کنگ خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ٹوئٹر پر جاری یہ دلچسپ لڑائی کسی پرانی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امیتابھ کی آنے والی فلم ’’بدلہ‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔ فلم ’’بدلہ‘‘ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان کی پروڈکشن میں تکمیل پائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں سٹارز سوشل میڈیا پر فلم کی’’دھمکی‘‘ آمیز انداز میں تشہیر کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…