منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عامر اور مادھوری کی سپرہٹ فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی مشہور زمانہ فلم ’دل‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دل‘ میں عامر خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا اور فلم عامر خان اورمادھوری کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے اْن کے کیریئر کو بڑی بلندی بخشی تاہم اس رومانوی فلم کو ایک بار پھر بنانے کی تیاریں کی جارہی ہیں۔بھارتی

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار اندرا کمار کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلم ’دل‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم اب فلم کا اسکرپٹ جاندار کہانی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے جس کا نام ’دل اگین‘ رکھا گیا ہے۔فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ہدایتکار نے مرکزی کرداروں کے لئے اداکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ رواں ماہ 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…