لاس اینجلس(این این آئی) امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا اور گلوکار و اداکار ڈونلڈ گلور جنہیں چائلڈش گمبینو کے نام سے جاتا ہے، نے میوزک انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ‘گریمی ایوارڈز’ کا میلہ لوٹ لیا۔ڈونلڈ گلوور اور لیڈی گاگا کو مجموعی طور پر دو دو ایمی ایوارڈز دئیے گئے۔ اگرچہ لیڈی گاگا 2 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں تاہم وہ ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر اور البم آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ڈونلڈ گلوور نے سب سے اہم ایوارڈ
البم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کئے۔ 61 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں دنیا بھر کی میوزک، فلم اور فیشن انڈسٹری کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔مجموعی طور پر ایوارڈ تقریب میں 20 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے اور حیران کن طور پر بڑے ایوارڈز ایسے آرٹسٹ لے اڑے جنہیں بڑے ایوارڈز کیلئے موزوں نہیں سمجھا جا رہا تھا، خیال رہے کہ گریمی ایوارڈز کو موسیقی کیلئے سب سے بڑے ایوارڈ کا درجہ حاصل ہے۔