پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

رنویرسنگھ نے تقریب کے دوران بِلک بِلک کر رونے کی وجہ بتادی

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چلبے اداکار رنویر سنگھ ڈانس شو کی تقریب کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بْری طرح رونے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے نئی آنے والی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کے لئے مشہورڈانس شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں شرکت کی۔

جہاں بچوں کی جانب سے مہمان کی شرکت کو منفرد بنانے کے لئے رنویر کی سوانح حیات کو ڈانس کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس ڈانس پر فارمنس میں رنویر کے فلمی نگری میں قدم رکھنے سے قبل سے لیکر کامیابی کے تمام ادوار کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔بچوں کی جانب سے پیش کردہ داستان کو دیکھ کر رنویر سنگھ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رونے لگے حتیٰ کہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر فنکار بھی جوشیلے رنویر کو اس طرح روتے دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انہیں دلاسا دیا۔رنویر سنگھ نے آبدیدہ انداز میں رونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچھا تھا کہ میں کبھی اس ڈانس شو میں بھی آؤں گا اور کوئی میری پوری زندگی کو ڈانس کے ذریعے بیان کرے گا، میرے لئے کئے گئے اس اقدام نے میرے دل کو بہت متاثر کیا ہے۔گلی بوائے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے وقت ایک دم تبدیل ہوگیا کیوں کہ گزشتہ سال میں نے سپرہٹ فلمیں کیں اور پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گیا اور یہ سب دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ایک خواب ہے،یہی وجہ ہے کہ اپنی ہی زندگی کی کہانی دیکھ کر آنسوؤں کو روک نہیں سکا۔واضح رہے کہ ’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے اسٹریٹ ریپر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم رواں ماہ 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…