پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

اداکارہ امریتا سنگھ نے زندگی کی 61بہاریں دیکھ لیں

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) نوے کی دہائی میں اپنی بہترین اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ امریتا سنگھ نے زندگی کی 61بہاریں دیکھ لیں۔ امریتا نے 36 سال پہلے فلم’’ بیتاب‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ امریتا نوے کی دہائی میں اپنے بولڈ اور بیباک انداز کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتی تھیں۔اس دور میں بالی ووڈ کا ہر سرکردہ اداکار۔ ہدایت کار امریتا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔

تاہم امریتا کی جوڑی سب سے زیادہ سنی دیول کے ساتھ۔ پسند کی گئی۔سنی دیول، روی شاستری اور ونود کھنہ سے امریتا کے افئیر کے چرچے بھی خوب رہے۔ لیکن اس پنجابی لڑکی کو پسند آئے بالی ووڈ کے نواب یعنی سیف علی خان۔ دونوں کی عمر میں بارہ سال کا فرق تھا تاہم پھر بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ دونوں نے شادی تو کر لی لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک چل نہیں سکی۔ شادی کے کچھ سالوں بعد سال 2004 میں دونوں میں طلاق ہو گیا۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ امریتا انہیں گھر سے باہر نکال دیا کرتی تھیں۔ انہوں نے امریتا پر گالی دینے اور ٹارچر کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔امریتا نے شادی کے بعد ہی فلمیں چھوڑ دی تھی۔ سیف۔ امریتا کے دو بچے بھی ہیں۔ جس میں ایک بیٹا ہے ابراہیم اور دوسری بیٹی ہے سارہ علی خان۔ سارا تو فلم صنعت میں دو فلموں کے بعد ہی ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکی ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں امرتا سنگھ سے شادی، طلاق اور پھر کرینہ کپور جیسی خوبصورت ہیروئن سے شادی کرنا، چھوٹے نواب کی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ سیف علی خان کی عمر ابھی اکیس سال کی تھی کہ ان کی اپنے وقت کی معروف ہیروئن امرتا سنگھ سے ہو گئی۔ امرتا کی عمر اس وقت33 سال تھی۔ پہلی ملاقات میں ہی دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہو گئے۔ اور ایک دوجے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کی شادی کا فیصلہ جتنا دنیا

کے لئے چونکانے والا تھا، اتنا ہی دونوں کے گھر والوں کے لئے بھی تھا لیکن ایک دوسرے کے پیارمیں ڈوبے سیف اور امرتا نے دنیا کی پرواہ کئے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اخر کار وہ وقت بھی آ گیا جب اکتوبر 1991ء میں سیف اور امرتا کی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ شادی کے بعد ان کے دو بچے بھی ہوئے۔ اہم ان کی خوشحال زندگی میں ایک ایسا طوفان آیا کہ دونوں کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی۔ ہوا یوں کہ سیف علی خان کی ملاقات اطالوی ماڈل روزا سے ہوئی تو

انھیں اپنا دل دے بیٹھے۔ روزا کے پیار میں پاگل سیف نے امرتا کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سیف اور امریتا کی شادی جتنی چونکانے والی تھی، اتنی ہی چونکانے والی ان کی طلاق کی خبر بھی تھی۔ امرتا سے طلاق کے بعد سیف روزا کے ساتھ رہنے لگے لیکن اچانک یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد سیف کا دل روزا کو چھوڑ کر کرینہ کپور پر آ گیا۔ فلم ٹشن کے سیٹ پر سیف کرینہ سے کیا ملے انہیں کے ہو کر رہ گئے۔ کرینہ اور سیف نے 2012ء میں شادی کر لی اور آج دونوں ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…