جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ماضی کویاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سلمان خان نے اْس وقت ان کا ساتھ دیا اور ان کی اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی ان پر یقین نہیں تھا۔1995 کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کے لیے ٹرننگ

پوائنٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس رومانوی فلم کی بدولت شاہ رخ خان کوناصرف بالی ووڈ میں ’’کنگ آف رومینس‘‘ کا خطاب ملا بلکہ وہ راتوں رات بالی ووڈ کے افق کا سب سے چمکتا ہوا ستارہ بن گئے۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی اس فلم کو ریلیزسے قبل سوائے سلمان خان کے ان کے تمام دوستوں نے نا پسند کردیا تھا۔حال ہی میں شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے واقعات دہراتے ہوئے کہا ’’مجھے آج بھی یاد ہے جب فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا پریمیئر ہوا تھا اس وقت میرے سب دوست میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ اسکرین پر فلم کا سین چل رہا تھا جس میں میں کہتا ہوں’’راج اگر یہ تجھ سے پیار کرتی ہے تو پلٹ کے دیکھے گی، پلٹ پلٹ پلٹ‘‘ اس وقت وہاں موجود میرے تمام دوستوں نے کہا اس سین کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اگر لڑکی نہیں پلٹی تو تم اسے ماردوگے جیسے بازیگر میں تم نے شلپا شیٹھی کو ماردیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا اگر تم اس فلم میں نا ہوتے تو شاید یہ فلم زیادہ اچھی ہوتی، یہ بات سن کر میں بہت اداس ہوگیا تھا تاہم سلمان خان وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے فلم دیکھ کر کہا یہ فلم زبردست ہے۔‘‘شاہ رخ خان آج بھی یہ قصہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فلموں کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے انہیں ’’رومینٹک ہیرو‘‘ کا خطاب ملا۔ کنگ خان نے کہا میں رومینٹک سین کرتے ہوئے بہت گھبراتا تھا تاہم میری ساتھی اداکاراؤں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ چاہے وہ کاجول، مادھوری یا جوہی چاؤلہ ہو، میں ان تمام خواتین کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے زیادہ ہٹ اور طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے جو تقریباً 24 سال گزرنے کے باوجود آج بھی ممبئی کے سینما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…