جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رنبیر کے سامنے اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں ، عالیہ بھٹ

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے معاشقے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ رنویر سنگھ کیساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران

ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اْن لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک دوست کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے، جو بہت محظوظ کرتا ہے۔رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے کہاکہ ’میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا، یہ میں اس لئے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی ہی متاثر ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت نرم مزاج اور بے فکر رہتے ہیں، لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے‘۔عالیہ نے کہا کہ ’مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اْس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…