جنون ہو تو کوئی چیز نا ممکن نہیں ، ایک دن آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گی : صباء قمر

8  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا میری زندگی کا ایک خواب ہے اور میں نے اسکو حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں اپنے فن کے ذریعے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ کے ذریعے داخل ہوئی اور پھر ٹی وی ڈراموں کا حصہ بن گئی جبکہ فلم میں بھی کام کیا، خدا کی ذات نے اس طرح سے

نوازا جس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔ صباء قمر نے کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنا دنیا کے ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور میرے دل میں بھی یہ خواہش ہے کہ دنیا کا یہ بڑا ایوارڈ اپنے نام کروں ۔ اگر آپ میں لگن اور جنون ہو تو کوئی چیز ناممکن نہیں رہتی ۔ ہماری شرمین عبید چنائے اگر آسکر ایوارڈ جیت سکتی ہے تو باقی لوگ کیوں نہیں اس کو حاصل کر سکتے ،صرف اس کے لئے آپ کو جنون کی ضرورت ہے ۔میں ایک دن اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…