پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اکشے کمار نے اپنے ہی مداح کو گرفتار کرادیا

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اکشے کمارنے اپنے ہی مداح کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے ہریانہ سے تعلق رکھنے والا20 سالہ نوجوان انکیت گواسوامی بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر اکشے کمار کے گھر میں داخل ہوگیا، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اسے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کرلیا۔نوجوان نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکشے کمار کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے

ملنے ہریانہ سے ممبئی آیاتھا۔ اس نے اکشے کمار کے گھر جاکر ان سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ملنے نہیں دیا گیا بعد ازاں وہ رات کے وقت بغیر اجازت دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا۔ نوجوان نے بتایا کہ اس نے اکشے کمار کے گھر کاپتہ سرچ انجن گوگل سے حاصل کیاتھا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرم جیت سنگھ داھیا کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا خواہشمند ہے اور اسی لیے اکشے کمار سے ملنا چاہتاتھا لیکن اسے گرفتارکرادیا گیا تاہم نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…