منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ پر فیکشنسٹ عامر خان پر پھٹ پڑیں

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ پر فیکشنسٹ عامر خان پر پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’مانی کرنیکا : جھانسی کی رانی‘ کے حوالے سے پہلے عالیہ بھٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن دیگر لوگوں کی طرح

عالیہ بھٹ نے بھی مجھے اپنی فلم کا ٹریلر بھیجا تھا اور کہا تھا کہ میرے خاطر اس ٹریلر کو ضرور دیکھیں۔عالیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فلم کرن جوہر یا عالیہ کی اپنی فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم سہمت خان نامی لڑکی کی ہے جس نے سب کچھ ملک کے خاطر لٹا دیا تھا لیکن جب میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا تو فوراً ہی عالیہ سے رابطہ کیا اور تقریباً آدھ گھنٹہ بات کی لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب میری فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو کسی کی طرف سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ مجھے نہیں پتا کہ یہ لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔کنگنا رناوت نے عامر خان پر بھی تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جب عامر خان نے مجھے فلم ’دنگل‘ کا ٹریلر دیکھنے کا کہا تو میں اْس وقت راستے میں تھی تاہم اس کے باوجود میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا کیوں کہ وہ فلم خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی تھی لیکن جب میری فلم کا ٹریلر جاری ہوا تو اْن کے پاس وقت نہیں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’مانی کرنیکا: جھانسی کی رانی‘ میں کنگنا رناوت نے مانی کرنیکا کا کردار نبھایا تھا ، فلم بڑی اسکرین پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…