منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس وصولی کے احکامات، سینما مالکان کو پریشانی لاحق

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کے احکامات نے سینما مالکان کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کے احکامات نے سینما مالکان کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ دو سال سے ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت کی مدت ختم ہونے کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

دوسری جانب امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے جہاں زبردست بزنس کیا وہیں پاکستانی فلموں کا کاروبار بھی بھرپور رہا لیکن ٹیکس ڈیپارٹمنٹ حکومت کی جانب سے احکامات کا انتظار کرتا رہا اور اس طرح قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔اس صورتحال پر شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے۔ غیر ملکی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کو وقت نہیں دیا گیا۔سینما گھروں کے منتظمین نے صرف اپنی جیبیں بھریں اور اس سے پاکستانی فلم اور اس سے وابستہ کسی شخص کو کوئی فائدہ نہ پہنخا۔ ایسے میں عدالتی فیصلہ سامنے آنے پر پاکستانی فلمساز یقیناًخوش ہونگے اور اب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی بقایاجات وصول کرکے قومی خزانے میں رقم ڈالنا ہوگی کیونکہ دو سال کے دوران لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچا ہے۔عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد سینما انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی ہے اور اب انھوں نے سابقہ ریکارڈ کو چھپانے اور قومی خزانے میں رقم جمع نہ کروانے کیلیے قانونی ماہرین سے صلا ح مشورے شروع کر دیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…