اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ہائیکورٹ میں سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمد حسنین نے عثمان خلیل ایڈووکیٹ کے ذریعے

محکمہ ایکسائز کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے دوران سماعت موقف اختیار کرتے ہوئے کہامحکمہ ایکسائز نے چہیتوں کو نوازنے کے لیے قومی خزانے کو بھی داؤپر لگا دیا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 765 دن گزرنے کے بعد بھی سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کیا، تفریحی ٹیکس کے قانون 1958ء کے تحت محکمہ ایکسائز ہر سینما گھر سے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ تفریحی ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، بھارتی فلموں کی نمائش سے حاصل ہونے والی آمدن ٹیکس کٹوتی کے بغیر ہی بھارت جانے لگی ہے، کسی چھوٹ کے بغیر ٹیکس کی عدم وصولی متعلقہ حکام کی غفلت مجرمانہ ہے، رائج الوقت قانون کو دانستا اور مرضی سے نظر انداز کرنا جرم ہے، ٹیکس گزار کو ٹیکس میں دانستا چھوٹ دے کر کرپشن کی گئی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ صوبے کے تمام سینما گھروں سے قانون کے مطاق فی الفور ٹیکس وصول کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے6 ہفتوں میں محکمہ ایکسائز کو قانون پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردئیے اور سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…