منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے بھارت میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجستھان (این این آئی) پاکستانی فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی مشہور فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ نے جہاں پاکستانی سنیماؤں کی رونقیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کیا۔چند ماہ قبل مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اْن کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول

میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 کا بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…