منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

رنبیرکپوراور دپیکا پڈوکون چار سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون چار سال بعد پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مقبول جوڑی فنی کیریئر میں اب تک ’بچنا ہے حسینوں، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’تماشا‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے تاہم اچانک ہی دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھنے والی رنجشوں کے بعد دونوں میں دوریاں اور دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی دیکھنے میں آئی۔ اب کہا جارہا ہے کہ ماضی کی اس خوبصورت جوڑی نے

ایک بار پھر اسکرین پر آنے کا ارادہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون چار سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین کے بجائے ایک برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ آج سے شروع ہو گئی ہے۔یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ گزشتہ سال اجے دیوگن اور رنبیر کی فلم بنانے کے حوالے سے ملاقات کی جو تصاویر سامنے آئیں تھیں اب اس فلم میں دپیکا کو شامل کیے جانے پر غور جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جوکہ 2020ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…