اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

سلمان خان اور کترینہ کیف کی شادی ’’بھارت‘‘ میں ہوگی، تیاریاں شروع

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف بہت جلد فلم ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں موجود اْن کے مداح ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے۔

تاہم سلمان خان نے اس بار اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم میں کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلو میاں اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا اظہار سلمان خان پہلے ہی کپل شرما کے شو میں کر چکے ہیں کہ فلم میں اْن کی شادی کا بھی سین ہے اوروہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔اس گیت کو فلمانے کے لیے بے تحاشا پھولوں سمیت بہت سی دیگر آرائشی اشیا استعمال کی جا رہی ہیں، اس شادی کو اْن کے مداح عید کے موقع پر دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف اور کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…