اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

100 کروڑ کا بزنس کرنے والے کو ہی اداکار سمجھا جاتا ہے : نواز الدین صدیقی

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں 100 کروڑ کا بزنس کرنے والے کو ہی اداکار سمجھا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی اس بات کی فکر نہیں کی کہ فلم باکس آفس پر کتنا بزنس کرے گی، اگر میرا یہی ارادہ ہوتا تو میں اب تک فنی کیریئر میں بہت سارے گیت اور ڈانس فلمیں کرچکا ہوتا جو کہ کسی بھی اداکار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔نواز الدین صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ابتداء سے

یہاں یہ تاثر رہا ہے کہ سپر ہٹ فلم کرنے والے کو اچھا اداکار سمجھا جاتا ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی کچھ اس طرح کی فلموں میں کام شروع کردینا چاہیے جوکہ کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہوں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ میں ہمیشہ ویسی ہی فلم کرتا ہوں جس پر مجھے پورا یقین اور اعتماد ہوتا ہے لیکن اس طرح کی فلمیں بہت ہی کم دیکھی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی اب تک ’بجرنگی بھائی جان، بدلہ پور، گینگ آف واسع پور اور منٹو‘ سمیت کئی فلمیں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…