لاہور (این این آئی) معروف گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبابختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا۔اذان سمیع خان کو ٹی وی اداکارسیفی حسن نے بطور ہدایتکار اپنی فلم ’’پٹخ دے‘‘ میں کاسٹ کیاہے جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان ،کبریٰ خان،جاوید شیخ،شمعون عباسی،شفقت چیمہ،بشریٰ انصاری اورہانیہ عامرشامل ہیں۔فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں اورفلم کی شوٹنگ عنقریب شروع کی جائے گی۔یادرہے کہ اذان سمیع خان اس سے قبل بطور موسیقار اور گلوکاراپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں۔