بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انوشکا کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے متعلق ان دنوں ایک ہی سوال پوچھا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ تصویر واقعی انوشکا کی ہے یا نہیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد اکثر صارف سمجھ رہے ہیں کہ انوشکا نے

اپنے بال سنہری رنگ میں ڈائی کروائے ہیں اور کچھ صارفین اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ یہ اداکارہ ہیں یا ان کی کوئی ہم شکل ہے۔یہ بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ ان سے کافی زیادہ مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل ہیں۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل جولیا مائیکل اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی تصاویر کا موازنہ اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ‘انسٹاگرام’ پر اپنی سیلفی شیئر کی جسے پہلی بار دیکھتے ہی یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ انوشکا ہی ہیں۔متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر جولیا مائیکل اور انوشکا شرما کی تصاویر کو پوسٹ کیا اور ان سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، جبکہ بعض صارفین یہ سمجھے کہ انوشکا نے اپنا ہیئر اسٹائل اور کلر تبدیل کیا ہے۔ٹوئٹر صارف نے جولیا مائیکل اور انوشکا شرما کی 2 برس پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’انوشکا شرما یہ واقعی آپ ہیں؟ میں پریشان ہوگئی ہوں لیکن آپ دونوں ہی خوبصورت ہیں۔جولیا مائیکل کی سیلفی کا کمنٹ سیکشن میں بولی وڈ فینز کی جانب سے انوشکا سے موازنہ کیا جاتا رہا یہاں تک کہ کچھ افراد نے انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی کو بھی اس تصویر پر ٹیگ کیا تاکہ یہ بات ان کے علم میں بھی لائی جاسکے۔تصاویر پر مسلسل موازنے کے بعد جولیا مائیکل نے بھی ٹوئٹ کیا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ میں اپنا نام تبدیل کرکے قانونی طور پر جوشکا شرمائلس کرلوں؟ دونوں ناموں کو ملانا اچھا ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…