منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سدہارتھ ملہوترا کے پہلی بار عالیہ بھٹ سے تعلق ختم ہونے پر مختلف انکشافات

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا نے پہلی بار معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے تعلق ختم ہونے پر مختلف انکشافات کیے ہیں۔کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں اداکار نے بتایا کہ عالیہ بھٹ سے بریک اپ پر وہ تلخ نہیں ہوئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بریک اپ کے بعد سے وہ عالیہ بھٹ سے نہیں ملے۔

مگر دونوں کے ماضی کے رشتے کا اعتراف بھی کیا، جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی نہیں کیا تھا۔سدہارتھ ملہوترا نے کہاہم اس کے بعد سے کبھی نہیں ملے، ہمارا تعلق شائستہ ہے، میرا نہیں خیال کہ وہ تلخ ہے۔ یہ کافی پرانی ہے اور معاشقے سے قبل بھی میں اسے اچھی طرح جانتا تھا۔ میں نے اپنے کیرئیر کا پہلا شوٹ اس کے ساتھ دیا، تو ہمارے درمیان کافی کچھ ہے۔اداکار نے مزید بتایاکہ بہت سارے نشیب و فراز ہوتے ہیں، جب آپ خود کو ایک صورتحال سے گزار لیتے ہیں تو آپ پیچھے مڑ کر اچھی اور مسرت بھری یادوں کو دیکھتے ہیں۔خیال رہے کہ2012 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام کرنے کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔یہ دونوں اس کے بعد کپور اینڈ سنز میں بھی اکھٹے نظر آئے جبکہ ان کے درمیان تعلق2016 میں شروع ہوا اور ایک سال بعد ٹوٹ گیا۔اس کے بعد سے سدہارتھ ملوترا کا نام پہلے جیکولین فرنانڈس اور اب کیارہ ایڈوانی کے ساتھ لیا جارہا ہے۔علاہ ازیں سدھارتھ ملہوترا کا نام پرینیتی چوپڑا سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، جن کے ساتھ آج کل وہ اپنی آنے والی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔جب عالیہ بھٹ کافی ود کرن میں آئی تھیں تو میزبان نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ کس اداکارہ کو سدہارتھ کے ساتھ دیکھنا پسند کریں گی تو انہوں نے کیارہ کا نام لیا تھا۔عالیہ بھٹ اب رنبیر کپور کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں اور ان دونوں کی شادی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…