جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

جب آپ افسردہ ہوں تو نماز آپ کی مدد کرے گی ، اداکاراحمد بٹ

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) فی زمانہ ہر دوسرا بندہ ہی ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے، جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ ذہنی سکون کیلئے ماہرین نفسیات سے رجوع کرتے ہیں اور بعض لوگ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ٹینشن کے باعث پاگل تک ہوجاتے ہیں۔ جب انسان ذہنی افسردگی کا شکار ہوتا ہے تو وہ خود اور اس کے خیرخواہ اس صورتحال کو ختم کرنے کیلئے بڑے ٹوٹکے کرتے ہیں لیکن اکثر لوگ پریشانی کے دوران اس ماہرِ نفسیات کو بھول بیٹھتے ہیں جو انسان کی شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔

پاکستان کے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسی ماہرِ نفسیات کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ہے جو خالقِ کائنات اور انسان سے ماں سے بھی 70 گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔ احمد علی بٹ نے لکھا ’’ جب آپ افسردہ ہوں تو نماز آپ کی مدد کرے گی ، اگر آپ تنہا ہیں تو قران آپ کی رہنمائی کرے گا اور اگر آپ کی منزل کھو گئی ہے تو دھیان دیں وہ آپ کے ساتھ ہی تو کھڑا ہے، اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے، بس آپ اس سے ایک بار مدد تو مانگیں وہ آپ کی پکار ضرور سنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…