پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکارہ عائشہ عمر کی انٹرنیٹ پر تصاویر آنے پر ہنگامہ برپا،صارفین کی کڑی تنقید

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو (این این آئی )شوبز کی شخصیات کو جب اپنی مصروف زندگی میں کچھ وقت ملتا ہے تووہ تفریح کے لیے اندرون و بیرون ملک سفر کرتے ہیں اور خوبصورت مقامات پر چھٹیاں مناتے ہیں۔ اسی طرح اداکارعائشہ عمر بھی ان دنوں میکسیکو میں چھٹیاں منا رہی ہیں تاہم وہاں انہوں نے ساحل سمندر پر ایک پارٹی میں کچھ ایسالباس پہن کر شرکت کی کہ تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اور لوگوں نے کڑی تنقید کر دی۔ اب عائشہ عمر نے بھی اپنے ان ناقدین کو زوردار جواب دے دیا ہے۔مینگوباز کے مطابق یہ تصاویر اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں اس نے پیراکی کامختصر ترین لباس ’بکنی‘ پہن رکھا ہوتا ہے۔ ان تصاویر کے پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے کمنٹس میں عائشہ عمر پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’’اس سے تو بہتر ہے کہ آپ پورے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائیں اور پوسٹ کر دیں۔‘‘ایک لڑکی نے لکھا کہ ’’آپ ایسا لباس پہن کر بھارتی اداکاراؤں کے جیسا بننا چاہتی ہیں۔ تمہیں اسلامی ثقافت کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ایسے لباس کی وجہ سے ہی مرد خواتین کی طرف دیکھتے ہیں۔‘‘ کچھ لوگ اداکارہ کے دفاع میں بھی آگے آئے ، ان میں سے ایک نے کہا کہ ’’کپڑوں کی وجہ سے اگر مرد عورتوں کو گندی نگاہ سے دیکھتے ہیں تو پھر زینب کیس کے متعلق تم کیا کہو گے؟‘‘ ایک اور شخص نے عائشہ عمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ فکر نہ کریں۔ یہ کچھ انتہاء پسند ہیں اور ان کا کام ہی یہی ہے۔ دراصل پس پردہ یہ لوگ بھی آپ کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہیں۔‘‘عائشہ عمر نے اپنے حق میں بولنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’نفرت پھیلانے والے ان لوگوں کے درمیان آپ جیسے لوگ ہی ہیں جن کی وجہ سے ہمیں ہمت ملتی ہے اور ہم عمومی رویوں میں تبدیلی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔کوئی شخص اگر آپ سے مختلف لباس پہنتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لوگ بے وقوف اور لوگوں کی لعنت کے مستحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…