پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

فواد خان بالی وڈ خانز سے بڑے اداکار ہیں : بھارتی فلم رائٹر

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاتعداد مقبول بالی وڈ فلموں کے رائٹر خالد اعظمی نے فواد خان کو بالی وڈ خانز سے بڑا اداکار قرار دیدیا۔اپنے ایک انٹرویو میں بالی وڈ فلموں کے رائٹر خالد اعظمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی دورے پر گزشتہ روز واہگہ کے راستے لاہور پہنچے جہاں ان کا استقبال سریستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مظہر ہاشمی نے کیا۔ اس موقع پرخالد اعظمی نے جہاں پاکستانی فنکاروں کے

بھارت میں کام کرنے کی پابندی کے جلد ختم ہونے کی خبر سنائی وہیں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کو سیاسی داؤ پیچ قرار دیا۔خالد اعظمیٰ نے کہا کہ ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے ملنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کا کردار بھی منفی ہے جو ایشوز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو بین کرنے میں مودی سرکار کا کوئی کردار نہیں ہے، بالی ووڈ کی ایک چھوٹی سی تنظیم کی جانب سے یہ کوشش کی گئی تھی لیکن اکثریت اس کے حق میں نہیں ہے اور آج بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے گیت بھارتی فلموں میں شامل کئے جارہے ہیں۔، پاکستان کے پاس ایسے فنکاروں کی بڑی تعداد ہے جو اپنی اداکاری سے کسی کو بھی اپنا دیوانہ بنا سکتے ہیں۔ فواد خان ، شان ، جاوید شیخ اور بہت فنکار بہترین اداکار ہیں۔ ان کی جاندار اداکاری کسی سے کم نہیں ہے۔خالد اعظمی نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی تعداد اور معیار میں اضافہ ہورہا ہے اور مولاجٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی فلم اب بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کے لیول کو چھو رہی ہے، نوجوان فلم میکر امریکہ اور برطانیہ سے فلمساشی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلمیں بنا رہے ہیں جس کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نوجوان نسل فواد کی بڑی پرستار ہے، دو سال مسلسل کام کرتے تو تین میں سے کسی ایک خان کی جگہ ان کی ہوتی، بطور رائٹر پاکستان کے فلم میکرز کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور کچھ کہانیاں لکھ رہا ہوں۔ اس لئے بہت جلد میرا کام پاکستان کی بڑی اسکرین پر دکھائی دے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…