لاہور(این این آئی)معروف فوک گلوکارافضل ماہی ماہ رواں کے آخر میں بھارت جائیں گے۔ جہاں وہ بھارتی پنجاب کے شہرگرداس پور میں مختلف شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارافضل ماہی کو ایک شوآرگنائزرنے بھارتی پنجاب کے شہرگرداس پورمیں پرفارم کرنے کی دعوت دی ہے جس کے لئے افضل ماہی رواں ماہ کے آخرمیں ان کی دعوت پر بھارتی شہرپنجاب جائیں گے جہاں پر مختلف شہروں میں منعقدہ میوزیکل شوزمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔